نواحی گاﺅں 515 ای بی میں مسلح ڈکیتی کی واردات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی گاﺅں515ای بی میں مسلح ڈکیتی کی واردات،چار نامعلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چار نامعلوم مسلح ڈاکو نواحی گاﺅں 515 ای بی کے رہائشی غلام حسین کے گھر داخل ہوئے اور گھر والوں کو جگا کر اسلحہ کے بٹ مارتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا کر غلام حسین کے بیٹے ساجد کو لہو لہان کر دیا خواتین سے بھی بدتمیزی کی اور اسلحہ کے زور پر5تولے طلائی زیورات،30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی گئی اہل علاقہ نے اس واردات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے