نواحی علاقوں میں گل گھوٹو کی وباء سے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے،ہسپتالوں میں ادویات نایاب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی علاقوں میں گل گھوٹو کی وباء سے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے،ہسپتالوں میں ادویات نایاب،ویٹرنری عملہ بازار سے ادویات خریدنے کا مشورہ دینے لگا،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی دیہات 445 (ای بی)،447 (ای بی) اور دیگر دیہات میں بیل،گائے اور بھینسوں میں گل گھوٹو کی بیماری پھیل گئی جسکی وجہ سے مویشی پال حضرات اور کسانوں کے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے جبکہ ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہو گئی ہیں اور عملہ مویشی مالکان کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے میڈیسن خریدنے کا مشورہ دینے لگا متاثرہ مویشی مالکان شیر زمان،صدام حسین،محمد اسلم،چوہدری اصغر علی چیمہ،محمد سرفراز اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ویٹرنری ہسپتالوں میں گل گھوٹو کے علاج کی ادویات کی فوری فراہمی اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے