نواحی آبادی صادق ٹاﺅن میں بجلی کی بے ہنگم تاریں موت بن کر لٹکنے لگیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی آبادی صادق ٹاﺅن میں بجلی کی بے ہنگم تاریں موت بن کر لٹکنے لگیں،مکانوں اور چھتوں سے چھو کر گزرنے والی ہائی وولٹیج تاریں بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں،علاقہ مکین،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی صادق ٹاﺅن کے علاقہ مکینوں ناصر نوید،محمد یٰسین،محمد اکرم،محمد اسلم،نعیم الحق،رانا شفقت علی،اعجاز احمد،محمد ارشد،شکیل احمد،جعفر علی،عاشق حسین،جمشید راجہ اور دیگر افراد نے ایکسئین واپڈا کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اُنکی آبادی میں بیشتر گھروں کی چھتوں اور دیواروں سے چھو کر گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں اُنکے سروں پر موت کی طرح لٹک رہی ہیں جبکہ ایک گھر کے اندر لگا بجلی کا پول ہر وقت اہل خانہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے بجلی کی ان لٹکتی تاروں کی وجہ سے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مکانوں سے چھوٹی اور لٹکتی یہ تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں اہل علاقہ نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے