نوائے وقت لاہور کے رپورٹر سینئر صحافی محمد اسلم سندھو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب بورے والا کے ممبر اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے بانی رکن سینئر صحافی محمد اسلم سندھو گزشتہ انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازجنازہ فرحان آئل ملز ملتان روڈ پر ادا کی گئی،نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،انکے عزیز و اقارب،صحافیوں،وکلاء برادری اور کاروباری شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم گزشتہ چار سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔