(ن)لیگ کی امیدوار کلثوم نواز نے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو شکست دیدی

لاہور(نمائندہ خصوصی)حلقہ این اے120 کے ریٹرننگ آفسر میاں شاہد نے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،(ن)لیگ کی امیدوار کلثوم نواز نے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو شکست دیدی،مسلم لیگ(ن)کی امیدوار کلثوم نواز 61ہزار745 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے47ہزار99 ووٹ حاصل کیئے،(ن)لیگ کی امیدوار کلثوم نواز نے پی ٹی ا?ئی کی امیدوار یاسمین راشد کو 14646 ووٹوں سے شکست دے دی اس طرح پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد 47ہزار99ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے 1ہزار414،ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یعقوب شیخ نے5ہزار822، جماعت اسلامی کے ضیائ الدین انصاری نے592 جبکہ آزاد امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی نے7ہزار130 ووٹ حاصل کیئے حلقہ این اے120 کے ریٹرننگ آفسر میاں شاہد کے مطابق حلقہ این اے120 میں کل ووٹوں کا تناسب 39 اعشاریہ 42 رہا ایک ہزار731 ووٹ مسترد کر دیئے گئے حلقہ این اے120 میں ایک لاکھ 25ہزار129 افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 80ہزار944 مرد ووٹرز اور 45ہزار916 خواتین شامل ہیں حتمی نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے