(ن)لیگ اپنی بداعمالیوں اور کرپشن کو چھپانے کیلئے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔غلام مصطفےٰ بھٹی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے راہنما غلام مصطفےٰ بھٹی نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اپنی بداعمالیوں اور کرپشن کو چھپانے کیلئے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے،آرمی چیف نے مداخلت کرکے ملک کو آگ اور خون میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنا دیا،زاہد حامد کے استعفیٰ سے یہ ایشو ختم نہیں ہو گا جب تک کہ اُن چہروں کو سامنے نہیں لایا جاتا جو ختم بنوت قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ دار ہیں اور یہ تبدیلی کس کے ایماءپر کی گئی اس شرمناک منصوبے کے پیچھے (ن)لیگ کی اہم قیادت اور اُنکے غیر ملکی آقا کار فرما تھے،موجودہ حکمرانوں میں یہ اہلیت نہیں کہ وہ اب مذید آگے چل سکیں،فوری انتخابات سے عوام کی اصل قیادت منتخب ہو کر سامنے آئے گی جو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ناگز پر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلرز بلدیہ جاوید اقبال قادری،چوہدری شکیل حشمت،شہباز حسین باجا بھٹی،افتخار مٹھو اور دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔