نظم و ضبط میں رہتے ہوئے علم کی منازل طے کرنی والی قومیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں۔سید حیدر عباس گردیزی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن سید حیدر عباس گردیزی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط سکھانا بھی بے حد ضروری ہے،نظم و ضبط میں رہتے ہوئے علم کی منازل طے کرنی والی قومیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں،دنیا میں آج تک جن قوموں نے بھی ترقی کی ہے وہ تعلیم کی بدولت ہے پنجاب گروپ آف کالجز نے نہ صرف نصابی تعلیم میں غیر معمولی ترقی کی ہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور انہیں نظم و ضبط سکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور طلباءو طالبات کو ملک و قوم کا ایک ذمہ دار شہری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ آٹھویں تقریب تقسیم پراکٹر بیجز اور اساتذہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے بھی خطاب کیا تقریب میں مہمان خصوصی سید حیدر عباس گردیزی نے ڈپٹی ڈائریکٹر وہاڑی سید غلام محمد بخاری اور پروفیسر مجید اکبر کے ہمراہ آئندہ سال کے پراکٹرز میں بیجز اور کالج سٹاف میں چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود کی جانب سے حسب روایت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے اس تقریب میں کالج کے طلبا و طالبات نے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر لیاقت علی کی نگرانی فوجی بینڈ پر خوبصورت پریڈ کا مظاہرہ کیا اس موقع پر نسپل الائیڈ سکول کینال کیمپس پروفیسر محمد نواز،وائس پرنسپل شیخ محمد ایاز،وائس پرنسپل گرلز کیمپس مس سبین رفیق،پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پروفیسر ظفر عبداللہ اور پروفیسر کرامت شکیل کے علاوہ ماہرین تعلیم اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے