نظریہ پاکستان ہی ملکی ترقی اور اسکے استحکام کا ضامن ہے۔چوہدری بلال منیر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی راہنما چوہدری بلال منیر دانیوال اور ماہر قانون چوہدری عظمت اللہ اعزاز لالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کا ہمارا اہم ترین دن ہے،پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،نظریہ پاکستان ہی ملکی ترقی اور اسکے استحکام کا ضامن ہے،یوم پاکستان کی قرارداد کا تاریخی دن اس اساس کی یاد دلاتا ہے کہ قیام پاکستان کا خواب جو ہمارے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا اس خواب کو مکمل کرنے کیلئے علامہ اقبال رحمۃ اللہ اور ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں تا کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور عام آدمی کو عدالتوں میں انصاف میسر ہو پوری دنیا کی طرح پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی قوم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اللہ تعالیٰ اس مرض س محفوظ رکھے کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق حکومت پاکستان،پاک فوج،سرکاری ملازمین،ادارے،میڈیا،سماجی ورکرز،مخیر حضرات اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو سلام پیش کرتے ہیں اور یوم پاکستان کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم سب ایک قوم ہو کر دشمن کا مقابلہ کرتے رہے گے۔