نصرت ممتاز نے چوتھی انٹرنیشنل ایشیئن تیکوانڈو چیمپئن شپ گولڈ میڈل جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف سپورٹس بورے والا کا ایک اور اعزاز،نصرت ممتاز نے چوتھی انٹرنیشنل ایشیئن تیکوانڈو چیمپئن شپ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی کا عزاز حاصل کر لیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی چوتھی انٹرنیشنل ایشیئن اوپن تیکوانڈو چیمپیئن شپ میں بورے ولا کی رہائشی دختر پاکستان نصرت ممتاز گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کی پہلی تیکوانڈو گولڈ میڈلیسٹ خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا اس موقع پر نصرت ممتاز کا کہنا تھا کہ ان کا یہ خواب تھا کہ وہ یہ گولڈ میڈل اپنے نام ضرور کریں گی جس کیئے ان کو بہت ہارڈ ورک کرنا پڑا جس کے بعد اللہ تبارک تعالی نے اس اعزاز سے نوازہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ملک و قوم کیئے باہر نکلنا چاہیے کیونکہ انسان جب کسی کام کرنے کی ٹھان لے تو وہ ایک دن ہو ہی جاتا ہے مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کیلئے یہ گولڈ میڈل جیتا ہے اور آئندہ بھی محنت کرتی رہوں گی۔