نشہ آور ادویات کی فروخت اور عطائیت کا نیٹ ورک مضبوط،انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نشہ آور ادویات کی فروخت اور عطایت کا نیٹ ورک مضبوط ہو گیا،سی او ہیلتھ اور ڈی ڈی ایچ او بورے والا کی چشم پوشی نے سینکڑوں گھروں کے چراغ گل کر دیئے،نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ،محکمہ کے صحت کے ذمہ داران مبینہ طور پر منتھلی لیکر خاموش،سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اس کے مضافات میں نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا جبکہ جگہ جگہ موت بانٹنے والے عطائی علاج کی آڑ میں نشہ آور انجکشن لگا کر نشہ کے عادی افراد کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں ان موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائی کی بجائے سی او ہیلتھ وہاڑی اور ڈی ڈی ایچ او نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اس مجرمانہ چشم پوشی پر شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سی او ہیلتھ اور ڈی ڈی ایچ او کا موقف ہے کہ کاروائیاں ہو رہی ہیں منتھلی نہیں لی جاتی عوامی شکایات پر کاروائی کی جاتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے