نشتر ہسپتال میں انتقال کرنے والے نوجوان زین العابدین کو 473 ای بی میں سپرد خاک کر دیا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کرنٹ لگنے سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل ہونے والا 15 سالہ یتیم نوجوان ہسپتال میں کورونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا،دو روز قبل ڈاکٹرز نے نوجوان کا کرنٹ سے متاثرہ ایک ہاتھ بھی کاٹ دیا تھا،نوجوان کی خبر گاﺅں میں پہنچتے ہی پورا گاﺅں سوگوار،متاثرہ نوجوان کی میت فوج،پولیس اور محکمہ صحت کی نگرانی میں سپرد خاک،پورے گاﺅں میں مکمل لاک ڈاﺅن،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 473 (ای بی) کے غریب حجام ذوالفقار احمد (مرحوم) کا 15 سالہ بیٹا زین العابدین چند روز قبل کرنٹ لگنے سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا تھا دو روز قبل ڈاکٹرز نے کرنٹ سے متاثرہ اسکا ایک ہاتھ کاٹ دیا نوجوان کے علاج اور انسانی ہمدردی کے تحت اہل دیہہ نے خطیر رقم جمع کر کے انکے ورثہ کو دے دی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جسکے بعد اسکی میت کو خصوصی ایمبولینس کے ذریعے تمام تر حفاظتی اقدامات کے تحت اسکے گاﺅں بھجوا دیا گیا جہاں پاک فوج،پولیس،محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گاﺅں کو مکمل لاک ڈاﺅن کے بعد گاﺅں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا اس افسوسناک واقعہ پر پورا علاقہ سوگوار تھا۔