نجی بنک کے ملازم کی بیوی،بیٹی اور بھتیجا میں کورونا وائرس کی تصدیق،تعداد 30 ہو گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،تین کا تعلق نجی بنک کے متاثرہ ملازمین کے گھرانوں سے ہے،متاثرہ افراد میں بنک ملازم کی بیوی،بیٹی اور بھتیجا شامل،حالات مزید تشویشناک ہو گئے،کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے ایک نجی بنک کے ملازمین میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق کے بعد اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے گذشتہ روز بنک کے ملازمین اور انکے قریبی افراد سمیت 27 افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو گئی تھی جسکی وجہ سے ان متاثرہ افراد کے اہل خانہ،رشتہ داروں اور دیگر ملنے والے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ بھیجے گئے تھے ان میں سے مزید تین افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق کے بعد تعداد 30 تک جا پہنچی ہے نئے متاثرہ افراد میں ایک بنک ملازم کی بیوی،بیٹی اور بھتیجا بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کی اکثریت کو انکے گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حالات تشویشناک ہو چکے ہیں۔