نجی بنک کے آفیسر سمیت مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،غلام مصطفےٰ بھٹی بھی متاثر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نجی بنک کے آفیسر سمیت مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،سابق تحصیل نائب ناظم بھی کورونا سے متاثر،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں اڈا ساتواں میل پر ایک نجی بنک کے ایک آفیسر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے علاوہ سابق تحصیل نائب ناظم و پی ٹی آئی کے راہنماءغلام مصطفےٰ بھٹی سمیت مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق بنک کے آفیسر میں کورونا کی تصدیق کے بعد دیگر تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ بھی بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ بنک انتظامیہ نے بنک کو سیل کر دیا ہے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کل 86 مریضوں میں سے 39 صحت یاب ہو چکے ہیں کورونا سے متاثر 44 افراد گھروں میں اور 3 ہسپتال میں آئیسولیٹ ہیں اب تک 763 افراد کے ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر عوام کو چاہیے کہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت سے نہ کھیلیں گھروں میں اور دیگر معمولات زندگی میں کورونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے