ناموس رسالت ﷺ قانون میں تبدیلی موجودہ حکمرانوں نے بیرون قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے کی تھی ۔ پیر سرور شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے زیر اہتمام آئین میں ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی کے شرکاء کا پریس کلب کے سامنے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر قانون زاہد حامد کے خلاف مظاہرہ اور شدید نعرے بازی،وزیر قانون اور بل کی تیاری میں ملوث تمام ارکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے زیر اہتمام قومی اسمبلی میں ختم نبوت بل کے متعلق آئین کی شق میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحریک لبیک یارسول اللہﷺ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید محمد سرور شاہ محمدی سیفی نے کی یعقوب آباد سے شروع ہونے والی یہ ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد سرور شاہ محمدی سیفی نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ قانون میں تبدیلی موجودہ حکمرانوں نے بیرون آقاﺅں اور قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے کی تھی موجودہ حکومت بیرونی آقاﺅں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے قادیانیوں کو بھائی کہنے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ناموس رسالت کے قانون پر حملہ کرنے والے وزیر قانون زاہد حامد ملک اور اسلام کے غدار ہیں جنہوں نے آسیہ مسیح ملعونہ کو پھانسی دینے کی بجائے ایک عاشق رسول ممتاز قادری کو پھانسی دیکر اپنے بیرونی آقاﺅں کو خوش کیا تھا لیکن جب تک ملک میں رسول اللہﷺ کے غلام موجود ہیں ہم ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہم پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناموس رسالت کے قانون پر حملہ کرنے والے وزیر قانون اور اس کے ساتھ ملوث ارکان کو فی الفور اسمبلی سے نکال کر قرار واقعی سزا دی جائے ہم انگریزوں اور یہودیوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ریلی سے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے رہنماﺅں علامہ جابر محمدی،رانا نثار احمد خاں فردوسی،رانا نصر اللہ خا ں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے