نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے طلباء تنظیم کے سابق راہنماء نیاز جوئیہ سمیت دو افراد قتل

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں دوہرے قتل کی واردات،نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے طلباء تنظیم کے سابق راہنماء نیاز جوئیہ سمیت دو افراد قتل،تین افراد شدید زخمی ،ایک زخمی کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدودنواحی گاؤں 309 (ای بی) میں طلباء تنظیم ایم ایس ایف کے سابق راہنماء نیاز احمد جوئیہ اپنے بھائی ریاض احمد،کزن محمد ریاض کے ہمراہ ایک میلاد کی دعوت پر بیٹھے تھے کہ اچانک سفید رنگ کی کار میں سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے وہاں آ کر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہاں موجود گاوں کے ایک زمیندار کا بیٹا محمد فاروق آرائیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نیاز جوئیہ،اسکے بھائی اور کزن سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں نیاز جوئیہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ نیاز کے بھائی ریاض احمد،اسکے کزن محمد ریاض اور رحمت علی نامی زخمیوں میں سے فاروق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی پولیس ذرائع کے مطابق نیاز جوئیہ کی کسی سے دشمنی معلوم ہوتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی وسیم احمد سیال فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی تا ہم پولیس کے مطابق مقتولین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔