نامعلوم مسلح افراد تاجر اور زمیندار سے ہزاروں روپے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں غلہ منڈی کے تاجر سمیت دو افراد سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں غلہ منڈی کا تاجر رضا گجر اپنی موٹرسائیکل پر ابھی گھر کے باہر واقع نیو کے بلاک پہنچا تو دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اُس سے دس ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گ ئے دوسرے واقعہ میں نواحی گاﺅں 138ای بی کا رہائشی زمیندار طاہر بشیر اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے گاﺅں جا رہا تھا گاﺅں کے باہر ہی چار نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اُس سے 31ہزار نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی۔