نامعلوم رکشہ ڈرائیور سانپ کے ڈسے خواجہ سرا کو قومی شاہراہ ملتان روڈ پر پھینک کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نامعلوم رکشہ ڈرائیور سانپ کے ڈسے خواجہ سرا کو تشویشناک حالت میں قومی شاہراہ ملتان روڈ پر پھینک کر فرار،خواجہ سرا کو تشویشناک حالت کے باعث اسکے گرو نے رکشہ پر ہسپتال بھیجا تھا،تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور 8 بجے شب ایک خواجہ سرا کو ملتان روڈ سی این جی پمپ کے قریب قومی شاہراہ پر پھینک کر فرار ہو گیا یہ دیکھ کر وہاں عوام کا ہجوم اکٹھا ہو گیا اور ٹریفک بلاک ہوگئی تاہم اسی دوران پٹرولنگ پولیس کی گاڑی نے اسے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا جہاں اس نے معمولی ہوش آنے پر اپنا نام ذیشان شانی ولد غلام علی سکنہ لاہور کینٹ بتایا اور اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ نواحی گاﺅں 90موڑ میں اپنے گرو زیبی کے پاس رہتا تھا دو ماہ قبل اسے سانپ نے ڈس لیا تھا اور علاج نہ ہونے سے اسکے سارے جسم میں پیپ پڑ گئی جسے دیکھتے ہوئے آج اسکے گرو نے ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے ہمراہ اسے ہسپتال بھیج دیا جو اسے راستے میں ہی پھینک کر فرار ہو گیا ہسپتال کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسکا علاج شروع کر دیا خواجہ سرا کے منہ سے پیپ بہہ رہی تھی اور اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔