نااہل شخص عدالت عظمیٰ کی توہین کے لیے سڑکوں پر نکلا ہے،عدالتی فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ اسحاق خاں خاکوانی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر و مرکزی راہنما اسحاق خاں خاکوانی نے کہا ہے کہ نااہل شخص عدالت عظمیٰ کی توہین کے لیے سڑکوں پر نکلا ہے،عدلیہ کی توہین بارے جاری اس ڈرامے کا سکرپٹ تیار کرنے والے جلد جیلوں کی ہوا کھائیں گے، آمریت کی آغوش میں پرورش پانے والا شخص ملکی اداروں کو روند کر حکمرانی کے جو خواب دیکھ رہا تھا عدالتی فیصلے نے انکا یہ خواب چکنا چور کر دیا ہے پی ٹی آئی ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے جس کے لیے وہ ملکی اداروں کے تحفظ کیلئے کرپٹ خاندان کی ہر گھناﺅنی سازش کا سامنا کرنے کو تیار ہے شرافت کے لبادے میں ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے چوروں کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے نااہل وزیر اعظم اور اسکے خاندان کے سرپر نیب کے ربفرنسز کی جو تلوار لٹک رہی ہے اسی خوف اور بوکھلا ہٹ میں اب وہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلے کو سبوثاز کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں عدالتی فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے آئندہ الیکشن میں (ن)نااہل لیگ کو پی ٹی آئی کے خلاف امیدوار نہیں ملیں گے عوام میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پائی جانے والی نفرت کا اندازہ آئندہ الیکشن میں بخوبی ہو جائے گا پارٹی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں پی ٹی آئی ہر حلقے میں اہل اور ناقابل شکست امیدوار سامنے لائے گی اور الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔