میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کی جانب سے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میپکو ڈویژن بورے والا کے مختلف فیڈرز کی بجلی بند کا شیڈول جاری کیا گیا ہے میپکو ڈویژن بورے والا کی انتظامیہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین سے معذرت خواہ ہیں حاجی شیر سب ڈویژن کے فیڈر،ساہوکا اور سیٹلائیٹ ٹاون سب ڈویژن کا فیڈر خیر والا مورخہ 8،9،10،11 اور 13 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی مدینہ ٹاون سب ڈویژن کے فیڈرز ماچھیوال،معصوم شاہ اور ظہیر نگر مورخہ 6،8،9 اور 10 مئی کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی عظیم آباد سب ڈویژن کے فیڈر سلیم شہید کی مورخہ 10،11،13،15،16،17،18،20،22،23،24 اور 25 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی عظیم آباد سب ڈویژن کے فرید فیڈر کے علاقہ مورخہ 27،29،30 اور 31 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔