میپکو نے نادھندہ ٹیوب ویلز اور بجلی چوروں کے کنکشن کاٹ دیئے،کسانوں کا احتجاج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایکسیئن میپکو کی کاروائی،کئی کئی ماہ سے لاکھوں کے نادھندہ اور بجلی چوری میں ملوث ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع،کسانوں کا میپکو کاروائی کے خلاف احتجاج،بجلی کے بل نذر آتش،بل ادا نہ کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ایکسیئن میپکو ملک فیاض حسین کھوکھر کی ہدایت پر میپکو ڈویژن بورے والا کے سب ڈویژنوں نے مختلف دیہات میں کئی کئی ماہ سے لاکھوں روپے کے واجب الادا بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری میں ملوث ٹیوب ویل مالکان کے کنکشن منقطع کر دیئے میپکو کی اس کاروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کسان اتحاد بورے والا کے جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی کی قیادت میں کسان اتحاد کے دفتر میں احتجاج کیا گیا کسانوں نے میپکو کی طرف سے رمضان المبارک اور سخت گرمی میں کنکشن منقطع کرنے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنکشن منقطع ہونے سے ناصرف زیر کاشت فصلوں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی بلکہ ٹیوب ویلوں سے منسلک گھریلو کنکشن بھی منقطع ہو گئے جس سے گھروں میں پانی نایاب ہو گیا اور گرمی میں روزہ دار شدید مشکلات کا شکار ہیں کسانوں نے احتجاجاََ بل جمع نہ کروانے کا بھی اعلان کیا۔