میٹرک کے امتحان میں ڈی پی ایس کی طالبہ نور الہداری نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحان میں پھر میدان مارا لیا،ڈی پی ایس کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے پر “دی سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس” بورے والا نے پھر میدان مار لیا ڈی پی ایس بورے والا کی ہونہار طالبہ نور الہدای نے 1100 نمبروں میں سے 1092 نمبر لیکر کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی نورالہدای کا کہنا ہے انکی کامیابی اللہ تعالی کے خاص کرم،ماں باپ کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور میں آئندہ بھی محنت کر کے اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گی اسکی اس کامیابی پر مقامی سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری اور دیگر تمام حلقوں نے سکول کے پرنسپل صلاح الدین،اساتذہ کرام اور اسکی محنت و قابلیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے