میونسپل کیڈر کے اساتذہ اور شعبہ صحت کے ملازمین محکمہ تعلیم سکولز و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ کوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام سکولوں کے اساتذہ اور شعبہ صحت کے ملازمین محکمہ تعلیم سکولز و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد،تمام ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کے علاوہ دیگر محکمانہ امور کی ذمہ داری بھی سونپ دی،تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں اور مراکز صحت پر کام کرنے والے اساتذہ و دیگر ملازمین کو پنشن و تنخواہوں کی ادائیگی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری تھی جس کا 40فیصد حصہ لوکل گورنمنٹ جبکہ60فیصد حصہ حکومت پنجاب ادا کرتی تھی جس سے ملازمین کو بروقت تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی میں بہت سی مشکلات درپیش تھیں اس مسئلہ کے حل کے لیے پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ان تمام اساتذہ،ڈاکٹر و دیگر اہلکاروں کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی سمیت تمام مالی امور محکمہ تعلیم سکولز و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سپرد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے