میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس میلے کے فٹ بال کا فائنل میچ الفتح فٹ بال کلب نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس میلے کے فٹ بال کا فائنل الفتح فٹ بال کلب نے جیت لیا،السعید فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دی میچ کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سپورٹس میلے میں فٹ بال کا فائنل گذشتہ روز گورنمنٹ کالج فٹ بال گراﺅنڈ میں الفتح فٹ بال کلب اور السعید فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس کو الفتح فٹ بال کلب نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا جشن آزادی فٹ بال میچ زیر صدارت چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں تھے گراﺅنڈ آمد پر چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،کونسلرز سردار ظہور احمد ڈوگر،تحصیل سپورٹس آفیسر محمد جمیل،سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید(کامریڈ)،سیکرٹری ”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر نے انکا استقبال کیا میچ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور10ہزار روپے اور رنر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور54ہزار روپے کیش پرائز دیا اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر جشن آزادی سپورٹس میلے کا انعقاد کرنے پر چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جشن آزادی شایان شان منانے کے لیے اس مرتبہ جو انتظام کیے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی 14اگست کو تمام پاکستانیوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اپنے ان بزرگوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں جشن منا رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے