میونسپل کمیٹی بورے والا میں اپوزیشن کے اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی نے چیئرمین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی بورے والا میں اپوزیشن کے اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی نے چیئرمین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،چوہدری عاشق آرائیں کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار،فیصلہ عوام اور علاقہ کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے،افتخار مٹھو،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین بلدیہ حاجی افتخار احمد بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر چیئرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین کی موجودگی میں اپوزیشن سے لاتعلقی کرتے ہوئے چیئرمین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر ایک سال کے دوران میں اپنے علاقہ،اقلیتی برادری اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکا اس لیئے عوام اور علاقہ کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے میونسپل کمیٹی میں آئندہ چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل اور علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے انکا مکمل ساتھ دونگا اور چیئرمین سے ملکر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کروں گا اس موقع پر چوہدری محمد عاشق آرائیں،حاجی افتخار احمد بھٹی اور میاں خالد حسین نے افتخار مٹھو بھٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی میں مثبت سوچ رکھنے والے ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور انکی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے ہم تعمیری سیاست کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔