میونسپل کارپوریشن کا ٹپال ٹی کمپنی سے لاری اڈہ کی تزئین و آرائش کا معاہدہ طے پا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کارپوریشن اور ٹپال ٹی کمپنی کے مابین لاری اڈا جی ٹی ایس چوک کی تزئین و آرائش کا معاہدہ طے پا گیا،ٹپال کمپنی جی ٹی ایس چوک کی خوبصورتی کیلئے خطیر رقم خرچ کرے گی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور چائے کی پتی بنانے والے ادارے ٹپال چائے کے مابین جی ٹی ایس چوک کی تزئین و آرائش اور اسے خوبصورت بنانے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ طے پایا گیا اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کے دفتر میں معاہدے پر دستخط کر دیئے اس معاہدے کے مطابق کمپنی جنرل بس اسٹینڈ پر خوبصورت دیدہ زیب لائٹنگ کے علاوہ خوبصورت ماڈلز کے ذریعے اسکی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرے گی۔