میونسپل کارپوریشن بورے والا نے پہلی آن لائن ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کارپوریشن بورے والا نے پہلی آن لائن ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا،شہریوں کو آن لائن پیدائش،اموات کے اندراج و حصول سرٹیفکیٹ اور اپنی شکایات کے اندراج کی سہولت میسر ہو گی،ضلع وہاڑی میں سب سے پہلے آن لائن سروس شروع ہو گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کو میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ امور کی آن لائن سہولت فراہم کرنے کے حوالہ سے میونسپل کارپوریشن بورے والا نے پہلی آن لائن ایپ متعارف کروا دی جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور چیف آفیسر راﺅ محمد علی نے کیا افتتاح کے موقع پر ان لائن تاریخ پیدائش اور اموات کے سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دینے والے شہریوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی نے بتایا کہ اس ایپ کے تحت اب تمام شہری گھر بیٹھے اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کر کے پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ،اندارج پیدائش و اموات،اندراج نکاح نامہ و حصول سرٹیفکیٹ،نکاح نامہ اور طلاق سرٹیفکیٹ کے علاوہ صفائی و نکاسی آب کی شکایات بھی درج کروائی جا سکیں گی عوام کو دی جانے والی اس سہولت سے وہ گھر بیٹھے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے