میرٹ پر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔خالد محمود ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ میرٹ پر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی موت ثابت ہو گا لیکن اس فیصلہ میں تاخیر شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے فیصلہ آنے پر صادق اور امین کا پول بھی کھل جائے گا الیکشن کمیشن کس دباﺅ کے تحت فیصلہ نہیں دے رہا یہ پوری قوم کو معلوم ہے سلیکٹرز کب تک نااہل حکومت کا دفاع کریں گے غیر ملکی خیرات پر چلنے والی جماعت اب پوری قوم کو بھکاری بنا دے گی اگر موجودہ حکومت سے چھٹکارا نہ ملا تو تاریخ اسے لانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے