میجر طفیل شہید کے مزار پر اُنکے یوم شہادت کی تقریب،بریگیڈ یئر جواد احمد ذکاءنے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میجر طفیل شہید کے مزار پر اُنکے یوم شہادت کی تقریب،بریگیڈ یئر جواد احمد ذکاءنے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی طرف سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی،تفصیلات کے مطابق میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی یوم شہادت کی تقریب اَن کے آبائی گائوں طفیل آباد میں منعقد ہوئی میجر طفیل شہید کے مزار پرگیریژن کمانڈر میلسی بریگیڈ یئر جواد احمد ذکاءنے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی طرف سے میجر طفیل محمد شہیدکی قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی اس موقع پر پاکستان آرمی کے چا ق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی میجر طفیل محمد شہید نے 1958ء میں ضلع کومیلا لکشمی پور کے محاذ پر ملک کادفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا اس موقع پر شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کے لیے مزید قربیانیاں دینے کے عزم کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، پنجاب رجمنٹ کے کرنل عمر اور میلسی گیریژن سے کرنل اشفاق سیال نے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائو تسلیم اختر،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے راہنما ڈاکٹر محمد سرور کے علاوہ معززین علاقہ،ریٹائرڈآفیسرز، جوانوں اور شہداءکے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔