میجر جنرل معظم اعجاز نے یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل شہید(نشانِ حیدر)کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل شہید(نشانِ حیدر)کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں بہاولپور کور سے میجر جنرل معظم اعجاز نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر پاک فوج کے چا ق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی میجر طفیل محمد شہید نے 1958ء میں ضلع کومیلا لکشمی پور کے محاذ پر ملک کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا شہید کے لواحقین اور ریٹائرڈ فوجیوں کے اہل خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کے لیے مزید قربانیاں دینے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،ضلعی پولیس کی طرف سے ایس پی انویسٹی گیشن زبیدہ پروین،ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین میونسپل کمیٹی بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راو تسلیم اختر اور چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق نے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر میجر حسنین،میجر شاہد،میجر یاسر خان،کیپٹن حسنین،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ایس ڈی پی او طاہر مجید ملک،چوہدری ضیاء اختر کے علاوہ معززین علاقہ،ریٹائرڈ آفیسرز،جوان اور شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔