میاں شہباز شریف کی گرفتاری موجودہ حکومت کی بدترین انتقامی کاروائی ہے۔ممبران اسمبلی
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری یوسف کسیلیہ نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کی بدترین انتقامی کاروائی قرار دیا ہے،حکومت نیب کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کے خلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کے ذریعے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کر رہی ہے،حکومت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکی ہے اور اب وہ (ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کے جو حربے استعمال کر رہی ہے اس نے مدینہ کی ریاست کے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا ہے حکومت نواز شریف کے بیانیئے سے اپنے چہرے سے نقاب اترنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نیب کو مسلم لیگ(ن) کے خلاف استعمال کر رہی ہے لیکن قوم اب ان کی انتقامی اور یکطرفہ احتساب کے ڈرامے کو سمجھ چکی ہے میاں شہباز شریف کو نواز شریف کے بیانیئے کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ہے لیکن میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے گی اور بہت جلد اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک ان آمر اور جابر حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائے گی حکومت کو اتنے ظلم کرنے چاہئیں جتنے وہ خود سہ سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔