میاں شعیب الرحمن نے جنرل مینجر ٹرانسمیشن سوئی گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا چارج سنبھال لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میاں شعیب الرحمن نے جنرل مینجر ٹرانسمیشن سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا چارج سنبھال لیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے تعلق رکھنے والے انجینئر میاں شعیب الرحمن نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (واہ ٹرانسمیشن) کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا اس سے پہلے انجینئر شعیب الرحمن سوئی نادرن گیس میں دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کی بطور جنرل مینجر (واہ ٹرانسمیشن) تعیناتی پر نمائندہ شہریوں علامہ یاسر راشدی،احمد وسیم شیخ،رانا محمد ایوب،عمر صدیق علوی،رانا ظفر اقبال،شیخ محمد کاشف،عبد الرزاق اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی انجینئر میاں شعیب الرحمن معروف ماہر تعلیم اور روحانی شخصیت میاں حافظ عبید الرحمن ( مرحوم ) کے صاحبزادے ہیں۔