میاں خالد حسین وہاڑی چیمبر آف کامرس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات مکمل،بورے والا کے میاں خالد حسین صدر،محمد عثمان سینئر نائب صدر،شیخ محمد عامر بشیر اور محمد علی نائب صدر منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ انتخابات 2022 مکمل ہو گئے جس کے مطابق بورے والا کی معروف کاروباری شخصیت و سابق کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین بلامقابلہ 9ویں صدر منتخب ہو گئے جبکہ محمد عثمان سینئر نائب صدر،شیخ عامر بشیر اور محمد علی نائب صدور منتخب ہو گئے نئے عہدیداران کا اعلان الیکشن کمیشن کے رکن زاہد اقبال چوہدری نے کیا نومنتخب صدور اور ایگزیکٹو ممبران جنرل باڈی اجلاس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور یکم اکتوبر سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے اس موقع پر نومنتخب صدر میاں خالد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور وہاڑی چیمبر کیلئے شب وروز کام کریں گے جس سے ہم نہ صرف موجودہ ٹریٹ ڈویلپمنٹ پر کام کریں گے بلکہ ہم مزید نئے ٹریڈ بھی ضلع میں لائیں گے جس سے ضلع میں کاروباری ترقی ممکن ہو گئی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اسکے ساتھ ساتھ ہم وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد فارغ کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انڈسٹریل اسٹیٹ وہاڑی کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے اور ہماری ٹیم ممبران کو ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ملکی غیر ملکی مارکیٹ تک رسائی میں معاونت فراہم کرے گی نوجوان نسل کیلئے نئے اور چھوٹے کاروبار کے ساتھ ساتھ ملازمت کی بھی کوشش کریں گے اس موقع پر بانی صدر حافظ محمود احمد شاد،صدر شیخ محمد نعیم پاشا،سینئر نائب صدر شاہد حسین،نائب صدور سعود احمد شاد،محمد حسیب سرور،زاہد اقبال چوہدری،صدر پریس کلب بورے والا چوہدری اصغر علی جاوید،میاں محمد ممتاز،وہاڑی پریس کلب کے سابق صدر شیخ خالد مسعود ساجد بیوروچیف خبریں گروپ وہاڑی،شیخ فہد سلیم،چوہدری محمد عاشق آرائیں،راؤ محبوب علی خان،محمد اسحاق،راجہ احسان،شوکت علی،مرزا خالد،ملک خالد،میاں خالد محمود،عبدالرؤف،غضنفر علی،ذوالفقار آرائیں،سید شیراز رضا کاظمی،شیخ وسیم،محمد اشفاق،حافظ ممتاز راں اور سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید انور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی اور نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی۔