میاں بیوی کی لڑائی نے ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میاں بیوی کی لڑائی نے ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کی جان لے لی،دوران لڑائی بچہ زمین پر گرنے سے جاں بحق ہو گیا،بیوی کا خاوند پر بچے کو زمین پر پٹخ کر مارنے کا الزام،نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 429 (ای بی) کے رہائشی قربان علی نامی شخص کا اپنی بیوی سے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کی بیوی اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور بچے شوہر کے پاس تھے ماں کی ممتا کے بغیر ڈیڑھ سالہ معصوم بچے بلال کی طبیعت خراب ہونے پر قربان اسے لیکر اپنے سسرال کے گھر پہنچا جہاں اسے دیکھتے ہی بیوی کو شدید غصہ آیا اور ایکدوسرے کے ساتھ تلخی بڑھ گئی اسی دوران دھکم پیل میں بچہ زمین پر سر کے بل گرا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا جس پر بچے کی ماں نے الزام عائد کیا کہ اسکے خاوند نے غصے میں آ کر بچے کو جان بوجھ کر زمین پر پٹخ کر اسکی جان لے لی ہے اس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شیخ فاضل پولیس نے بچے کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کاروائی شروع کر دی۔