مہنگائی کے خلاف مذہبی جماعت کی احتجاجی ریلی،قیمتیں کم نہ ہوئیں تو احتجاج جاری رہے گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹی ایل پی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ٹی ایل پی جنوبی پنجاب کے امیر و ممبر مرکزی مجلس شوری پیر سید محمد سرور شاہ نے کی لاری اڈا سے شروع ہو کر عارف بازار کے رستے شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چونگی نمبر 5 پر آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں امیدوار قومی اسمبلی رانا نصراللہ خاں،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 پیر محسن فرید چشتی،سید سلیم شاہ،آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر سردار یاسر لطیف اور دیگر راہنماﺅں نے بھی شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد سرور شاہ اور دیگر راہنماﺅں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ملک پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں نے ملک کا یہ حال کیا ہے تحریک لبیک اس مہنگائی کے خلاف اب خاموش نہیں رہے گی اگر انتظامیہ یا کسی نے بھی ہمارا رستہ روکنے کی کوشش کی تو اسکے نتائج کی خود ذمہ دار ہوگی ٹی ایل پی کے کارکنان پرامن ہیں اور ہمیں پرامن رہنے دیا جائے حکومت پیٹرول،بجلی اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو فوری طور پر گزشتہ سال کی سطح پر لے آئے ورنہ ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا ہم عوام کو مہنگائی کی اس چکی میں نہیں پسنے دیں گے حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکا انجام بہت برا ہو گا اگر اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو پھر بھر پور انداز میں سڑکوں پر نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے