مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے بااثر شخص نے رات گئے گھر کو آگ لگا دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے بااثر شخص نے رات گئے گھر کو آگ لگا دی،چارپائیاں،بستر اور دیگر سامان جل کر خاکستر،درخواست کے باوجود پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا،سادہ لوح شخص کو مکان خالی نہ کرنے پر ملزم کی دھمکیاں،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی عزیز آباد کے رہائشی محمد شاہنواز نے میڈیا کو بتایا کہ شادمان کالونی کا رہائشی انتہائی بااثر شخص محمد کامران ڈیڑھ ماہ سے مختلف طریقوں سے خوفزدہ کرکے مکان پر قبضہ کی کوشش کرتا آ رہا ہے گذشتہ شب رات گئے وہ اُسکے ملحقہ مکانوں کی چھتیں عبور کرکے اُسکے گھر داخل ہوا اور دھمکی دی کہ مکان خالی کر دو ورنہ سب کو آگ لگا دونگا اہل خانہ کی مذاحمت پر اُس نے تیل چھڑک کر کمرہ میں آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کمرہ میں پڑی چارپائیاں،بستر اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا محمد شاہنواز نے ملزم کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو دے دی پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی شاہنواز کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس نے یہ مکان خریدا تھا اور ملزم کا یہ دعویٰ ہے کہ اُس نے سابق مالک مکان سے رقم لینی ہے اسی بنا پر وہ ہمارے مکان پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے ملزم کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے