مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔وقاص رشید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ”کورونا وائرس“ کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ”کورونا وائرس“ کے مریضوں کی صحت اور سہولیات کی فراہمی کا جائز ہ لیا گیا اجلاس میں ”کورونا وائرس“ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو چیک اورعارضی مویشی منڈیوں میں ”کورونا“ ایس او پیز پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کے عارضی سیل پوائنٹس پر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف کا ڈیوٹی روسٹرم تیار کیا جائے ہر سیل پوائنٹ پر روزانہ 2 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ”کورونا“ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے سیل پوائنٹس پر ہاتھ دھونے کیلئے ہینڈ واشنگ سسٹم لگائے جائیں گے میونسپل کمیٹی کی طرف سے سیل پوائنٹس پر آنے والوں کیلئے ماسک فراہم کئے جائیں گے ”کورونا“ سے آگاہی کیلئے پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے سیل پوائنٹس پر لوگوں کا ہجوم نہ ہونے دیا جائے گا عارضی مویشی منڈیوں کو روزانہ 3 دفعہ ڈس انفیکٹ کیا جائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ سیل پوائنٹس کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہونے دی جائے گی شہر کے اندر فروخت کی غرض سے جانوروں کا داخلہ ممنوع ہو گا فروخت کی غرض سے شہر میں داخل ہونے والے جانوروں کو قبضہ لے لیا جائے گا جانوروں کو سیل پوائنٹس تک محدود کرنے کیلئے پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی بھی معاونت حاصل کی جائے کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاضل،سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر فواد قریشی،ڈاکٹر راﺅ خلیل احمد،ڈاکٹر شاہد اقبال، فوکل پرسن ”کورونا وائرس“ ڈاکٹر احمد نواز،ایم ایس ٹی ایچ کیو بورے والا ڈاکٹر محمد عمران بھٹی اور دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے