موٹر سائیکل چوروں کا تین رکنی گروہ گرفتار،موٹرسائیکلوں سمیت سامان برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کا تین رکنی گروہ گرفتار کر کے انکے قبضہ سے سات موٹر سائیکلیں،ایک لوڈر رکشہ اور بھاری مقدار میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس بھی برآمد کر لئے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون چوہدری ناصر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روہے مالیت کی 7 موٹر سائیکلیں،ایک لوڈر رکشہ اور بھاری مقدار میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس بھی برآمد کر لئے ہیں گرفتار ملزمان 13 مختلف مقدمات میں ملوث ہیں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر جنہوں نے عوام کا ناک میں دم کر رکھا تھا انکے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور معاشرے کے ان ناسوروں کو انکے کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔