موٹر سائیکل رکشوں میں فحش گانوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ۔ حافظ ابوسفیان حنفی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ بورے والامیں سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز سرعام اونچی آوازمیں فحش گانے لگا کر پنجاب حکومت کے ساﺅنڈ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی اور اخلاقیات کاجنازہ نکال رہے ہیں مگرمقامی انتظامیہ ان قانون شکن عناصرکےخلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیتی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ ان بے لگام رکشہ ڈرائیورز کو ماﺅں اور بہنوں کی عزت کا بھی خیال نہیں بارہ سے چودہ سال کے لڑکے شہر میں دھڑلے سے رکشہ چلا رہے ہیں نہ انکے پاس کاغذات،نہ شناختی کارڈ اور اکثریت ایسی ہے کہ ان موٹرسائیکل رکشوں کے نمبر تک نہیں کیا پتہ یہ موٹرسائیکل ڈکیتی یاچوری کی ہے یہ اتنا بڑا سوالیہ نشان ہے مگر متعلقہ حکام کو پرواہ تک نہیں محرم کے مقدس مہینہ کی آمد آمد ہے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیاکہ بورے والا میں رکشوں سے ٹیب ریکارڈ اتروائے جائیں اورساﺅنڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے