مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو وفاق المدارس العربیہ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کوارڈینٹر مذہبی امور حکومت پنجاب سربراہ پاکستان علماء کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی،صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی،مہتمم جامعةالفاروق مولانا حافظ راﺅ منور احمد خان،صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی اور مسلم لیگی راہنماء چوہدری رضوان عابد آرائیں نے ممتاز عالم دین امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو آج جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقدہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ وشوریٰ کے اجلاس میں متفقہ طور پر وفاق المدارس العربیہ کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سمیت مجلس عاملہ و شوریٰ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی قیادت میں وفاق مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔