مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر قادری طیب اور دیگر کا اظہار افسوس

بورے والا(نمائندہ خصوصی)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی،جامعتہ الفاروق ہاؤسنگ سکیم کے قاری عبدالرزاق،مولانا حافظ راؤ منور احمد خان،معروف عالم دین مولانا قاری منصور احمد خالد،جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا محمد ابوذر،مرکزی جامع مسجد ڈی بلاک کے خطیب مولانا یاسر راشدی اور سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے مفتی اعظم پاکستان مہتمم جامعہ دارالعلوم کراچی سرپرست اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کے بڑے بھائی مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام اور ریاست پاکستان کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت مفتی رفیع عثمانی کی ساری زندگی دین ہی سے عبارت تھی وہ اعتدال پسند اور جید عالم دین تھے انکے لاکھوں شاگرد تھے اللّٰہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے