مولانا قاری محمد طیب حنفی کے بھانجے اور حافظ محمد ابوسفیان حنفی کے کزن میاں اظہر انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ بورے والا مولانا قاری محمد طیب حنفی کے بھانجے، صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کے کزن اور میاں عمیر سالار کے ماموں میاں اظہر آج سہ پہر سندھ سے بورے والا آتے ہوئے خان پورکے قریب گاڑی میں اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انکی نمازجنازہ 30 اگست بروزبدھ کو صبح 8 بجے بورے والا کے مرکزی قبرستان میں ادا کی جائےگی۔