مولانا قاری محمد طیب حنفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ بورے والا مولانا قاری محمد طیب حنفی کی ہمشیرہ،میاں شاہد سالار کی والدہ اور صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی پھوپھی جان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں،انکی نماز جنازہ شہرکے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں علماءکرام،ڈاکٹرز،تاجر،وکلائ،صحافیوں اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا دریں اثناءمرحومہ کی وفات پر قائد وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالند ھری،خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آذاد،کوارڈینیٹر مذہبی امور حکومت پنجاب صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی،سابق وفاقی وزیرمملکت سیدشاہد مہدی نسیم شاہ اور چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے