مولانا قاری محمد طیب حنفی کی بھابھی اور حاجی محمد ارشد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی کی بھابھی،حاجی محمد ارشد مرحوم کی اہلیہ اور صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی چچی گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں،انکی نمازجنازہ مولانا قاری محمد طیب حنفی نے پڑھائی جس میں مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع وہاڑی کے امیر حافظ شبیر احمد،جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مولانا مفتی عثمان جالندھری،جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کے شیخ الحدیث مولانا نذیر احمد،حکیم محمد قاسم آف چیچہ وطنی،مفتی صہیب ظفر،معروف سماجی راہنماء رانا طاہر کریم خان،سینئر صحافیوں راﺅ منور احمد خان،احمد وسیم شیخ،چوہدری اصغر علی جاوید،مسلم لیگی راہنماء چوہدری رضوان عابد آرائیں،ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے صاحبزادے اسامہ احمد سمیت تاجروں،وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دریں اثناء ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان قائد وفاق المدارس العربیہ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور سربراہ مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی نے ٹیلی فون پر مولانا قاری محمد طیب حنفی سے اظہار افسوس کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے