منی بائی پاس شہر میں ٹریفک کے دباو کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ۔ علی اکبر بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری عاشق آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ تسلیم اختر اور ایس ڈی پی او بورے والا طاہر مجید کے ہمراہ رنگ روڈ بورے والا کا دورہ کیا اور منصوبہ کی تعمیر میں حائل تجاوزات کا جائزہ لیا اور ان تجاوزات کو جلد ہٹانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے اسکی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے چیئرمین میونسپل کمیٹی بوریوالا چوہدری عاشق آرائیں نے نشاندہی کی کہ شہر کو جانے والے دو اہم راستوں کی کشادگی کے لیے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول،وٹرنری ہسپتال اور ضلع کونسل کی عمارت کی دیواروں کو پیچھے ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ راستے کشادہ ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہو بعدازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ تسلیم اختر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امجد شکیل،ڈاکٹر عمران بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد مظفر خان بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے