ممبر پریس کلب ملک طالب کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ پر ڈی پی او کا نوٹس

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب بورے والا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ملک طالب حسین کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ پر ڈی پی او وہاڑی کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی،تفصیلات کے مطابق پریس کلب کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن مقامی صحافی ملک طالب حسین کے گھر پر چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے واقعہ پر پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی پی او وہاڑی سے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم وہاڑی شیخ حیدر حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون ناصر محمود،سی آئی اے سٹاف کے اے ایس آئی محمد روف گجر اور اے ایس آئی تھانہ ماڈل ٹاون مظہر فرید پر مشتمل تین رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ٹیم کی نگرانی ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کریں گے جو روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی رپورٹ انچارج ٹیم کو رپورٹ ارسال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے