ملک کی خوشحالی،ترقی اور اسکے استحکام کے لئے ہمیں اپنا تن،من اور دھن قربان کرنا ہے۔خالد ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ایم این اے کے بیٹے اسامہ چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر عظیم ربانی،سماجی شخصیات شیخ شہزاد مبین،رانا طاہر کریم،ایم ایس ڈاکٹر امجد شکیل اور دیگر شخصیات نے ٹی ایچ کیو بورے والا میں پرچم کشائی کی اس موقع پر ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آج ہم یہ عید کریں کہ ہم نے ملک کو سرسبز و شاداب،مضبوط اور مستحکم بنانا ہے یہ ملک لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اسکی رگوں میں ہمارے بزرگوں اور جوانوں کا خون شامل ہے ملک کی خوشحالی،ترقی اور اسکے استحکام کے لئے ہمیں اپنا تن،من اور دھن قربان کرنا ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک بنانا ہے۔