ملک کو موجودہ بدترین معاشی حالات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔عمران خان

بورے والا(آفتاب نزیر سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 157 سید سلمان مہدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں سید سلمان مہدی نے ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ بدترین معاشی حالات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں قوم الیکشن کی تیاری کرے غیر ملکی ایجنڈے کے تحت مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملکی معیشت کا جنازہ نکال رہی ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب اس ملک دشمن حکومت کو برداشت نہیں کریں گے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اس ملک کے کرپٹ نظام کر بدلے گی مجھے نااہل کروانے یا قتل کروانے کے منصوبے اللہ کی مدد سے ناکام ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے