ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے عناصر میاں نواز شریف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ خالد محمود ڈوگر ، منظور برکت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں انکے خلا ف عدالتی فیصلہ سے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے اور وزیر اعظم کا عدالتی قتل ہوا ہے،نواز شریف واحد قومی لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ایک منظم سازش کے تحت ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے کے لئے میاں نواز شریف کو نادیدہ قوتوں نے نا اہل کروایا ہے،ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے عناصر میاں نواز شریف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن لیگی کارکنان اور ہر محب وطن شہری میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ اس ملک اور منتخب حکومت کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی (ن)لیگ یوتھ ونگ اور کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا اور سردار خالد محمود ڈوگر نے کی ریلی میں یونس الہی طور،میاں شہزاد احمد یوسی چیئر مین،حافظ عاطف ریاض،رانا محمد وکیل،حبیب عالم نجمی اور نادر خاں برکی کے علاوہ دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔