ملک میں فوری الیکشن کے سوا اب ملک بچانے کا کوئی حل نہیں۔تیمور السلام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی اور انصاف یوتھ ونگ کی ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی”،بورے والا سے گگومنڈی تک سینکڑوں کارکنان کی ریلی،پارٹی ترانوں کی گونج،عمران خان کے حق میں نعرے،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 229 تیمور السلام اور انصاف یوتھ ونگ کے صدر حمزہ بٹ،جنرل سیکرٹری مرزا امجد نعیم کی قیادت میں بورے والا سے گگومنڈی تک ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلی نکالی گئی جس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ساتھ پنجاب امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 229تیمور السلام اورانصاف یوتھ ونگ کے صدرحمزہ بٹ نے کہاکہ ملک میں فوری الیکشن کے سوا اب ملک بچانے کا کوئی حل نہیں ملک بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے اگر یہ امپورٹڈ حکومت مزید مسلط رہی تو ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا قوم کو چاہیئے کہ وہ عمران خان کی قیادت میں فوری الیکشن کروانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں اور ان ظالم و کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں۔