ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے ۔ سراج الحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے،لوگوں کو اسلامی نظام سے ڈرایا جاتا ہے کہ اس میں ہاتھ کاٹ دیئے جاتے ہیں اسلامی نظام رحمت کا نظام ہے ہاتھ صرف چوروں کے کاٹے جاتے ہیں بہت جلد ملک میں اسلامی نظام آئے گا،اسلامی نظام کی بدولت یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے ملنے تک گزارہ الاونس دیا جائے گا یہاں اس نظام میں ملک کے بچے گندگی سے رزق ڈھونڈتے ہیں سرمایہ دار حکمرانوں کے کتے اور گھوڑے مکھن اور مربعوں پر پل رہے ہیں میں ایسے نظام کو نہی مانتا جس میں ایک خاتون حکمرانوں کے گھر کے آگے سڑک پر بچے کو جنم دیا یہ لوگ کاروبار لندن میں اور حکمرانی پاکستان میں کرتے ہیں،ان حکمرانوں نے 1480بلین کا قرضہ لیا مگر ایک بھی معیاری ہسپتال اور ڈیم تک نہیں بنا سکے ہر پانچواں پاکستانی شوگر اور ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں لیکن ظالم حکمران اپنے اور بیوی بچوں کے علاج کیلئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ملک میں 2 کروڑ سے زائدبچے تعلیم سے محروم ہیں نوازشریف ٹولہ کہتا ہے کہ ہم نے سعودی عرب اور قطر سے پیسہ کمایا ان لوگوں نے کہیں سے پیسہ نہیں کمایا بلکہ عوام کا خون چوسا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے